0
Monday 29 Mar 2010 10:21

ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو فوری فیصلہ کن جواب دینگے،بھارت

ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو فوری فیصلہ کن جواب دینگے،بھارت
 نئی دہلی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے تربیتی مراکز موجود ہیں اگر ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو بھارت فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہیں کہ وہ بھارت میں کہیں بھی حملے کر سکتے ہیں۔حکمران جماعت کانگریس کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ سرحد پار دہشت گردوں کے مراکز اور ان کے سرپرست موجود ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف بھارت میں داخل ہو سکتے ہیں بلکہ ان کی طاقت بھی بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام خطرات کے باوجود بھارت دہشت گردی سے نمٹ سکتا ہے۔ان کے ملک پر حملہ ہوا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 22692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش