QR CodeQR Code

الطاف حسین اور طاہر القادری جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

31 Dec 2012 22:52

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے ولولہ انگیز اور اہم خطاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منگل مؤرخہ یکم جنوری 2013ء سہ پہر تین بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تاریخی جلسہ عام ’’ سفرِانقلاب پاکستان ‘‘ سے اہم اور فکر انگیز خطاب کریں گے اور 14 جنوری کو اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم کے عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔ الطاف حسین اور طاہر القادری کے ولولہ انگیز اور اہم خطاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں وسیع و عریض جناح گراؤنڈ میں پنڈال اور اسٹیج کی تعمیر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 226932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226932/الطاف-حسین-اور-طاہر-القادری-جناح-گراؤنڈ-میں-جلسہ-عام-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org