0
Monday 31 Dec 2012 22:52

الطاف حسین اور طاہر القادری جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

الطاف حسین اور طاہر القادری جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منگل مؤرخہ یکم جنوری 2013ء سہ پہر تین بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تاریخی جلسہ عام ’’ سفرِانقلاب پاکستان ‘‘ سے اہم اور فکر انگیز خطاب کریں گے اور 14 جنوری کو اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم کے عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔ الطاف حسین اور طاہر القادری کے ولولہ انگیز اور اہم خطاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں وسیع و عریض جناح گراؤنڈ میں پنڈال اور اسٹیج کی تعمیر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 226932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش