QR CodeQR Code

مشرف فارمولا مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے، سردار عتیق

1 Jan 2013 10:16

اسلام ٹائمز: مجاوروں نے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، آرمی کو الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے خون خرابہ ہوگا۔ زرداری کی موجودگی میں الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے علامہ طاہر القادری کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے تیاری کر لی ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع حکومت اور اپوزیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ پرویز مشرف کے فارمولے پر عمل ہوتا تو آج مسئلہ کشمیر حل کے قریب ہوتا۔ تجارت کرنے، بسین چلانے، مذاکرات، اعتماد سازی اور وفود کے آنے جانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ حریت کے وفد کے آنے سے سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اتحاد و اعتماد کی فضا بڑھی مگر حکومتی سطح پر انہیں خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تراڑ کھل میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار عتیق نے کہا کہ آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں اس لیے آرمی کو الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے خون خرابہ ہو گا اور فوج کی بدنامی بھی ہوگی۔ علامہ طاہرالقادری کے فارمولے پر عمل نہ ہوا تو 14 جنوری کو 23 دسمبر سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں جماعتیں اپنی ملکی، قومی اور انتظامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 226979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226979/مشرف-فارمولا-مسئلہ-کشمیر-کا-بہترین-حل-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org