QR CodeQR Code

عائشہ منزل کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

1 Jan 2013 21:08

اسلام ٹائمز: باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ دھماکہ انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل ہے، دہشت گردی کے خلاف سب کو یک آواز ہونا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے عائشہ منزل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معتدل قوتوں کو خاص طور پر نشانہ بنارہے ہیں، یہ دھماکہ انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو یک آواز ہونا پڑے گا، ہم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 227189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227189/عائشہ-منزل-کے-قریب-میں-ہونے-والے-بم-دھماکے-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-سینیٹر-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org