QR CodeQR Code

ملتان، سانحہ مستونگ کے خلاف جے ایس او آج کفن پوش ریلی نکالے گی

3 Jan 2013 06:54

اسلام ٹائمز: ریلی عثمانیہ بازار سے شروع ہوگی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی راجگاٹ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں کمسن بچے کفن پہن کر شہدائے مستونگ سے اظہار یکجہتی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر آج ملتان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام بعد از نماز ظہرین سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی عثمانیہ بازار سے شروع ہوگی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی راجگاٹ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر عباس اور دیگر کریں گے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے جے ایس او کے ڈویژنل صدر حیدر عباس نے کہا کہ ریلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کمسن بچے خصوصی طور کفن پہن کر شہدائے سانحہ مستونگ اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریلی میں مومنین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 227624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227624/ملتان-سانحہ-مستونگ-کے-خلاف-جے-ایس-او-آج-کفن-پوش-ریلی-نکالے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org