QR CodeQR Code

شہباز شریف کی بحالی کا خیر مقدم ، مفاہمت کا عمل فروغ پائیگا ، صد ر ، وزیر اعظم

1 Apr 2009 11:23

صدر آصف علی زرداری نے میاں شہباز شریف کی حکومت کی بحالی کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف کو مبارکباد دی۔ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے میاں شہباز شریف کی حکومت کی بحالی کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف کو مبارکباد دی۔ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ فیصلے سے گزشتہ دنوں پیدا ہونے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو گا۔صدر مملکت ملک کی عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پنجاب حکومت کی بحالی کے بعد دونوں جماعتوں میں مفاہمت کا عمل فروغ پائے گا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو پنجاب میں ان کی حکومت کی بحالی پر مبارک باد دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے منگل کو شہباز شریف کی نااہلی کے حوالے سے دائر کیس پر حکم امتناعی جاری کیا تھا، وزیراعظم نے میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پنجاب میں ان کی حکومت کی بحال ہونے پر مبارک باد ی۔


خبر کا کوڈ: 2281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2281/شہباز-شریف-کی-بحالی-کا-خیر-مقدم-مفاہمت-عمل-فروغ-پائیگا-صد-ر-وزیر-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org