QR CodeQR Code

اسکردو، ہسپتال میں ہیٹنگ کا انتظام نہ ہونے سے مریض پریشان حال

7 Jan 2013 10:08

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض ٹھیک ہونے کے بجائے مزید کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسکردو میں ہیٹنگ کیلئے لکڑیاں نہ ملنے پر مریضوں کے رشتہ داروں نے اپنے گھروں سے لے جانا شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت بلتستان ریجن میں سردی کی شدت میں آئے روز آضافہ ہورہا ہے اور اس یخ بستہ سردی میں زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کیلئے ہیٹنگ کے طور پر صبح سے شام تک صرف کچھ لکڑیاں ملتی ہے جو کہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوتیں، سردی کی شدت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض ٹھیک ہونے کے بجائے مزید کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 228757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228757/اسکردو-ہسپتال-میں-ہیٹنگ-کا-انتظام-نہ-ہونے-سے-مریض-پریشان-حال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org