QR CodeQR Code

بھارت، جھارکھنڈ میں ماو باغیوں کے ہاتھوں 11 فوجی ہلاک

8 Jan 2013 19:37

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق چھ سی آر پی ایف جوان ابھی تک لاپتہ ہیں اور تقریباً 14 جوان زخمی ہوئے ہیں کہ جنہیں علاج کےلئے بذریعہ طیارہ رانچی اسپتال لے جایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرقی بھارت میں ماو باغیوں کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، ریاست جھاڑکھنڈ کے پولیس چیف جی ایس رتھ کے مطابق ماو باغیوں نے ضلع لیتھار میں پولیس پٹرول پارٹی پر چھاپہ مار حملہ کیا جس کے جواب میں باغیوں کی سرکوبی کیلئے فائرنگ کی گئی مسلح باغیوں اور پولیس کے درمیان شروع ہونے والی یہ جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی جس کے نتیجے میں 11 پیرا ملٹری فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ باغی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ماو وادی کافی بڑی تعداد میں سرگرم ہیں، اطلاعات کے مطابق چھ سی آر پی ایف جوان ابھی تک لاپتہ ہیں اور تقریباً 14 جوان زخمی ہوئے ہیں کہ جنہیں علاج کےلئے بذریعہ طیارہ رانچی اسپتال لے جایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 229257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229257/بھارت-جھارکھنڈ-میں-ماو-باغیوں-کے-ہاتھوں-11-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org