QR CodeQR Code

اسکردو انتظامیہ زبانی دعوے کرتی رہی لیکن ٹیکسی کرایوں میں کمی نہیں کرا سکی

9 Jan 2013 09:31

اسلام ٹائمز: اسکردو شہر میں چلائی جانے والی ٹیکسیوں کے کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو ضلعی انتظامیہ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوگئے، اسکردو شہر میں چلائی جانے والی ٹیکسی گاڑیوں کے کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے عوام سے اندھا دھند پیسے وصول کرنے شروع کردیئے ہیں۔ کم سے کم کرایہ بھی 100 روپے سے کم نہ لینے والے ٹیکسی ڈرائیور اس قدر ہٹ دھرمی کرتے ہیں اور ان کی ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ اپنے ہی ذاتی نرخ کے معیار مقرر کئے ہوئے ہیں، اس ضمن میں کئی بار ضلعی انتظامیہ سے عوام نے شکایت کی ہے لیکن اسکردو انتظامیہ اس کے روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھاتی نظر نہیں آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 229282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229282/اسکردو-انتظامیہ-زبانی-دعوے-کرتی-رہی-لیکن-ٹیکسی-کرایوں-میں-کمی-نہیں-کرا-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org