0
Wednesday 9 Jan 2013 09:31

اسکردو انتظامیہ زبانی دعوے کرتی رہی لیکن ٹیکسی کرایوں میں کمی نہیں کرا سکی

اسکردو انتظامیہ زبانی دعوے کرتی رہی لیکن ٹیکسی کرایوں میں کمی نہیں کرا سکی
اسلام ٹائمز۔ اسکردو ضلعی انتظامیہ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوگئے، اسکردو شہر میں چلائی جانے والی ٹیکسی گاڑیوں کے کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے عوام سے اندھا دھند پیسے وصول کرنے شروع کردیئے ہیں۔ کم سے کم کرایہ بھی 100 روپے سے کم نہ لینے والے ٹیکسی ڈرائیور اس قدر ہٹ دھرمی کرتے ہیں اور ان کی ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ اپنے ہی ذاتی نرخ کے معیار مقرر کئے ہوئے ہیں، اس ضمن میں کئی بار ضلعی انتظامیہ سے عوام نے شکایت کی ہے لیکن اسکردو انتظامیہ اس کے روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھاتی نظر نہیں آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 229282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش