QR CodeQR Code

ملتان، ڈرون حملوں کیخلاف متحدہ شہری محاذ کی احتجاجی مظاہرہ

9 Jan 2013 00:44

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے طارق نعیم اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ دہشتگردوں کو امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ کے زیراہتمام ڈرون حملوں کے خلاف چونگی نمبر9پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکائ نے حکومت، امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور امریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔ اس موقع پراحتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ شہری محاذ کے صدراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق نعیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ دہشتگردوں کو امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں پر خاموشی بے غیرتی کے مترادف ہے۔ پاکستان کی مسلسل فضائی حدود کی خلاف ورزی میں حکومت برابر کی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 229396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229396/ملتان-ڈرون-حملوں-کیخلاف-متحدہ-شہری-محاذ-کی-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org