QR CodeQR Code

چک ہیگل کی امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے تقرری پر اسرائیل کو تشویش

9 Jan 2013 12:25

اسلام ٹائمز: اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر ریوون ریویلن کا کہنا ہے کہ ہیگل کی تقرری اسرائیل کو تنہا کرنیکی سازش ہے، فیصلے سے اسرائیل متاثر ہوگا، اس تقرری سے ہمیں تشویش ہے، تاہم خوف زدہ نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ چک ہیگل کا امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے تقرر باعث تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر ریوون ریویلن نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے چک ہیگل کی بطور وزیر دفاع تقرری ہماری تشویش کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیگل کی تقرری اسرائیل کو تنہا کرنے کی سازش ہے، فیصلے سے اسرائیل متاثر ہوگا، اس تقرری سے ہمیں تشویش ہے، تاہم خوف زدہ نہیں ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے سے کیسے نمٹنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 229483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229483/چک-ہیگل-کی-امریکی-وزیر-دفاع-حیثیت-سے-تقرری-پر-اسرائیل-کو-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org