QR CodeQR Code

سوات، تبلیغی اجتماع میں دھماکہ، 22 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

10 Jan 2013 20:15

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق مینگورہ سے چھ کلو میٹر دور تختہ بند روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں جمعرات کی شام ایک بڑا اجتماع جاری تھا کہ اس دوران مرکز میں زوردار دھماکہ ہو گیا۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں قائم تبلیغی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ سے چھ کلو میٹر دور تختہ بند روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں جمعرات کی شام ایک بڑا اجتماع جاری تھا کہ اس دوران مرکز میں زوردار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ عمارت کے تہہ خانے میں ہوا جو اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تختہ بند روڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 229990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/229990/سوات-تبلیغی-اجتماع-میں-دھماکہ-22-افراد-جاں-بحق-60-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org