QR CodeQR Code

نااہل وزیر اعلٰی بلوچستان سے استعفٰی لیکر صوبے میں گورنر راج لگایا جائے، ندیم افضل چن

13 Jan 2013 00:29

اسلام ٹائمز: چئيرمين پبلک اکاونٹس کميٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نے واضح کر ديا کہ بلوچستان حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئيسانی پر مستعفی ہونے کیلئے پارٹی ارکان کی طرف سے بھی دباؤ بڑھ گيا ہے۔ چئيرمين پبلک اکاونٹس کميٹی نديم افضل چن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال نے واضح کر ديا کہ بلوچستان حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، جبکہ سپريم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بلوچستان حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، اس لئے وزير اعلٰی کو فوری مستعفی ہو جانا چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر وزير اعلٰی رئيسانی استعفٰی نہيں ديتے تو صوبے ميں گورنر راج لگايا جائے۔ اس پہلے کہ بہت دير ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 230601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230601/نااہل-وزیر-اعل-ی-بلوچستان-سے-استعف-ی-لیکر-صوبے-میں-گورنر-راج-لگایا-جائے-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org