0
Sunday 13 Jan 2013 00:29

نااہل وزیر اعلٰی بلوچستان سے استعفٰی لیکر صوبے میں گورنر راج لگایا جائے، ندیم افضل چن

نااہل وزیر اعلٰی بلوچستان سے استعفٰی لیکر صوبے میں گورنر راج لگایا جائے، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئيسانی پر مستعفی ہونے کیلئے پارٹی ارکان کی طرف سے بھی دباؤ بڑھ گيا ہے۔ چئيرمين پبلک اکاونٹس کميٹی نديم افضل چن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال نے واضح کر ديا کہ بلوچستان حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، جبکہ سپريم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بلوچستان حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، اس لئے وزير اعلٰی کو فوری مستعفی ہو جانا چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر وزير اعلٰی رئيسانی استعفٰی نہيں ديتے تو صوبے ميں گورنر راج لگايا جائے۔ اس پہلے کہ بہت دير ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 230601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش