QR CodeQR Code

جی ایم سکندر کے آئی یو کی سینیٹ کی چیئرمین شپ سےمستعفی

18 Jan 2013 10:53

اسلام ٹائمز: استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وہ ڈپٹی پرائم منسٹر کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں، اس لیے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کماحقہ یونیورسٹی کے فرائض کو احسن طریقے سے نہیں نبھا سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو سے تعلق رکھنے والے سابق سیکرٹری اور ڈپٹی پرائم منسٹر چودھری پرویز الہیٰ کے کو آرڈینیٹر جی ایم سکندر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کی سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان آصف علی زرداری جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر ہیں کو بھجوا دیا ہے۔ استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وہ  ڈپٹی پرائم منسٹر کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں، اس لیے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کماحقہ یونیورسٹی کے فرائض کو احسن طریقے سے نہیں نبھا سکتے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کا مؤقف تھا کہ قراقرم یونیورسٹی کے اندرونی حالات ایسا رخ اختیار کرگئے ہیں کہ میں بلکل بے دست و پا ہوگیا ہوں اور کچھ نہیں کرسکا تو چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 232217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232217/جی-ایم-سکندر-کے-آئی-یو-کی-سینیٹ-چیئرمین-شپ-سےمستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org