QR CodeQR Code

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 8 تا 17 تا ربیع الاوّل عشرہ اتحاد امت منایا جارہا ہے

22 Jan 2013 11:15

اسلام ٹائمز: مولانا محمد امین انصاری نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد و دیگر شہروں کی مختلف مساجد اور مدارس میں سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 8 تا 17 تا ربیع الاوّل نبی کریم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عشرہ اتحاد امت منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد و دیگر شہروں کی مختلف مساجد اور مدارس میں ’’ وحدت امت سیرت مصطفےٰ کی روشنی میں ‘‘ کے موضوع پر سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کا اعلان متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں منعقدہ محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کیا۔ اجلاس میں مفتی محمد اسلم نعیمی، مولانا انتظار الحق تھانوی، مفتی عثمان یار خان، مولانا قاضی احمد نورانی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، محمد شکیل قاسمی و دیگر شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 233154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233154/متحدہ-علماء-محاذ-پاکستان-کے-تحت-8-17-ربیع-الاو-ل-عشرہ-اتحاد-امت-منایا-جارہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org