0
Tuesday 22 Jan 2013 11:15

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 8 تا 17 تا ربیع الاوّل عشرہ اتحاد امت منایا جارہا ہے

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 8 تا 17 تا ربیع الاوّل عشرہ اتحاد امت منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 8 تا 17 تا ربیع الاوّل نبی کریم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عشرہ اتحاد امت منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد و دیگر شہروں کی مختلف مساجد اور مدارس میں ’’ وحدت امت سیرت مصطفےٰ کی روشنی میں ‘‘ کے موضوع پر سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کا اعلان متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں منعقدہ محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کیا۔ اجلاس میں مفتی محمد اسلم نعیمی، مولانا انتظار الحق تھانوی، مفتی عثمان یار خان، مولانا قاضی احمد نورانی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، محمد شکیل قاسمی و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 233154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش