QR CodeQR Code

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار 27 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، سید کمیل جعفری

24 Jan 2013 17:34

اسلام ٹائمز: آئی او کے مرکزی چیئرمین کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ہفتہ وحدت کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔ یہ بات آئی او پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید کمیل عباس جعفری نے ''اسلام ٹائمز'' سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ''امت اسلامیہ کے مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین'' اسلام آباد ہوٹل، اسلام آباد میں 27 جنوری بوقت دو بجے منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کو دعوت دی گئی ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد ہوں گے۔ دوسری جماعتوں میں جمعیت علماء پاکستان کی طرف سے حامد ضیاء، شیعہ علماء کونسل کی طرف سے علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے مولانا امین شہیدی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 234268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234268/ہفتہ-وحدت-کی-مناسبت-سے-عظیم-الشان-سیمینار-27-جنوری-کو-اسلام-آباد-میں-ہوگا-سید-کمیل-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org