0
Thursday 24 Jan 2013 17:34

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار 27 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، سید کمیل جعفری

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار 27 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، سید کمیل جعفری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ہفتہ وحدت کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔ یہ بات آئی او پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید کمیل عباس جعفری نے ''اسلام ٹائمز'' سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ''امت اسلامیہ کے مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین'' اسلام آباد ہوٹل، اسلام آباد میں 27 جنوری بوقت دو بجے منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کو دعوت دی گئی ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد ہوں گے۔ دوسری جماعتوں میں جمعیت علماء پاکستان کی طرف سے حامد ضیاء، شیعہ علماء کونسل کی طرف سے علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے مولانا امین شہیدی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 234268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش