QR CodeQR Code

پشاور، شہید ڈاکٹر شاہنواز کی رسم سوئم ادا کردی گئی

24 Jan 2013 20:38

اسلام ٹائمز: ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شیعہ اکابرین کا ایک وفد بھی جلد وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز علی اخونزادہ کی رسم سوئم آج ادا کی گئی۔ امام بارگاہ اخون آباد میں مجلس عزا، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد علی کربلائی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے ایک وفد نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔ دوسری جانب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جبکہ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شیعہ اکابرین کا ایک وفد بھی جلد وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 234291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234291/پشاور-شہید-ڈاکٹر-شاہنواز-کی-رسم-سوئم-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org