QR CodeQR Code

دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے آسٹریلوی پاسپورٹ استعمال کیے

11 Apr 2010 13:18

اسلام ٹائمز:آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے آسٹریلوی پاسپورٹس کے غلط استعمال کی تصدیق فیڈرل پولیس کی رپورٹ میں کی گئی ہے


 کینبرا:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے آسٹریلیا کا پاسپورٹ استعمال کیا۔کینبرا میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے آسٹریلوی پاسپورٹس کے غلط استعمال کی تصدیق فیڈرل پولیس کی رپورٹ میں کی گئی ہے اور یہ رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔مگر کسی بھی کارروائی سے پہلے آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز سے کیس کی مزید چھان بین کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ آسٹریلیا معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے سینئر رہنما محمود المبوح کو جنوری میں مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنٹوں نے دبئی میں قتل کر دیا تھا۔قاتلوں نے مختلف یورپی ممالک کے پاسپورٹوں پر سفر کیا تھا اور ان میں آسٹریلیا کے چار پاسپورٹس کا بھی غلط استعمال ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 23435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23435/دبئی-میں-حماس-رہنما-کے-قاتلوں-نے-آسٹریلوی-پاسپورٹ-استعمال-کیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org