0
Sunday 11 Apr 2010 13:18

دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے آسٹریلوی پاسپورٹ استعمال کیے

دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے آسٹریلوی پاسپورٹ استعمال کیے
 کینبرا:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے آسٹریلیا کا پاسپورٹ استعمال کیا۔کینبرا میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے آسٹریلوی پاسپورٹس کے غلط استعمال کی تصدیق فیڈرل پولیس کی رپورٹ میں کی گئی ہے اور یہ رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔مگر کسی بھی کارروائی سے پہلے آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز سے کیس کی مزید چھان بین کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ آسٹریلیا معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے سینئر رہنما محمود المبوح کو جنوری میں مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنٹوں نے دبئی میں قتل کر دیا تھا۔قاتلوں نے مختلف یورپی ممالک کے پاسپورٹوں پر سفر کیا تھا اور ان میں آسٹریلیا کے چار پاسپورٹس کا بھی غلط استعمال ہوا تھا۔

خبر کا کوڈ : 23435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش