QR CodeQR Code

پاک آرمی نے دریائے برالدو سے نکاسی آب کے لیے معاؤنت کی پیش کش کردی

26 Jan 2013 10:20

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ دنوں شگر میں دریائے برالدو میں پہاڑ  گرنے سے پانی کا جو بہاؤ رک گیا ہے، اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت کو پاکستان آرمی نے پیش کش کی ہے کہ پاکستان آرمی بھی دریائے شگر سے نکاسی آپ کے لیے معاونت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسے عطاء آباد جھیل بننے نہیں دیں گے۔ اطلاع کے مطابق فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل حافظ مقصود احمد نے کہا ہے کہ ممکنہ خطرات سے فوری طور پر نمٹا جائے گا اور متاثرہ علاقے کو عطاء آباد کی طرح کا سانحہ نہیں بننے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 234551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234551/پاک-آرمی-نے-دریائے-برالدو-سے-نکاسی-آب-کے-لیے-معاؤنت-کی-پیش-کش-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org