0
Saturday 26 Jan 2013 10:20

پاک آرمی نے دریائے برالدو سے نکاسی آب کے لیے معاؤنت کی پیش کش کردی

پاک آرمی نے دریائے برالدو سے نکاسی آب کے لیے معاؤنت کی پیش کش کردی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ دنوں شگر میں دریائے برالدو میں پہاڑ  گرنے سے پانی کا جو بہاؤ رک گیا ہے، اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت کو پاکستان آرمی نے پیش کش کی ہے کہ پاکستان آرمی بھی دریائے شگر سے نکاسی آپ کے لیے معاونت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسے عطاء آباد جھیل بننے نہیں دیں گے۔ اطلاع کے مطابق فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل حافظ مقصود احمد نے کہا ہے کہ ممکنہ خطرات سے فوری طور پر نمٹا جائے گا اور متاثرہ علاقے کو عطاء آباد کی طرح کا سانحہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 234551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش