QR CodeQR Code

امریکی ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

26 Jan 2013 17:02

اسلام ٹائمز: معظم علی سے جب پوچھا گیا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کے بارے میں کیا کہیں گے، تو انہوں نے جواب دینے سے معذوری ظاہر کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ہونے والے ڈرون حملے غیر قانونی ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے معظم علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کے بارے میں جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس پر کیا کہیں گے، تو انہوں نے جواب دینے سے معذوری ظاہر کی۔


خبر کا کوڈ: 234814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234814/امریکی-ڈرون-حملے-غیر-قانونی-ہیں-ترجمان-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org