0
Saturday 26 Jan 2013 17:02

امریکی ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

امریکی ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، ترجمان وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ہونے والے ڈرون حملے غیر قانونی ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے معظم علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کے بارے میں جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس پر کیا کہیں گے، تو انہوں نے جواب دینے سے معذوری ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 234814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش