QR CodeQR Code

ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کل پاکستان آئینگے

29 Jan 2013 14:22

اسلام ٹائمز: سابق ایرانی وزیر خارجہ ملی یکجہتی کونسل کے صدر و سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیت پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر و سابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ علی اکبر ولایتی جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ جائینگے، جہاں وہ جماعت اسلامی کے سابق امیر و ملی یکجہتی کونسل کے صدر مرحوم قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے اور سید منور حسن سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں سے اظہار تعزیت کریں گے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ کی پاکستان کی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 235657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235657/ایران-کے-سابق-وزیر-خارجہ-علی-اکبر-ولایتی-کل-پاکستان-آئینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org