QR CodeQR Code

علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے، شاہ محمود

1 Feb 2013 08:01

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ دوسرے ممبرز پر مشاورت نہیں کی گئی اورانکی کارکردگی پر تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پرتمام جماعتوں سے مشاورت ہوسکتی ہے تو نئے صوبوں کے قیام کے حوالے گفت وشنید کیوں نہیں کی گئی؟ ان کا کہنا تھاکہ ملتان اوربہاولپورکے لوگ اس قسم کی تفریق سے ناخوش ہیں جبکہ سرائیکی تحریک میں شامل جماعتوں نے بھی اس کو مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے۔ صرف ووٹوں اورذاتی سیاست چمکانے کے لیے نان ایشو کو کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ دوسرے ممبرز پر مشاورت نہیں کی گئی اورانکی کارکردگی پر تشویش ہے۔


خبر کا کوڈ: 236396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236396/علیحدہ-صوبہ-کی-بات-میں-وزن-موجود-ہے-لیکن-نیتوں-فتور-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org