0
Friday 1 Feb 2013 08:01

علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے، شاہ محمود

علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پرتمام جماعتوں سے مشاورت ہوسکتی ہے تو نئے صوبوں کے قیام کے حوالے گفت وشنید کیوں نہیں کی گئی؟ ان کا کہنا تھاکہ ملتان اوربہاولپورکے لوگ اس قسم کی تفریق سے ناخوش ہیں جبکہ سرائیکی تحریک میں شامل جماعتوں نے بھی اس کو مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے۔ صرف ووٹوں اورذاتی سیاست چمکانے کے لیے نان ایشو کو کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ دوسرے ممبرز پر مشاورت نہیں کی گئی اورانکی کارکردگی پر تشویش ہے۔
خبر کا کوڈ : 236396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش