QR CodeQR Code

5 فروری کشمیری اور پاکستانی قوم کے دینی اور ملی رشتوں کے تجدید کی علامت ہے، آغا سید حسن

3 Feb 2013 22:22

اسلام ٹائمز: انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ ہمیں ایمان کی حد تک یقین ہے کہ دنیا کے سیاسی حالات جیسی بھی کروٹ لیں کشمیریوں کے تئیں پاکستان کی حمایت کسی بھی صورت میں متزلزل نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے کہا ہے کہ 5 فروری حریت پسند کشمیری عوام سے پاکستانی قوم و قیادت کے ساتھ یوم یکجہتی کا دن نہ صرف سیاسی اور تحریکی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ کشمیری اور پاکستانی قوم کے دینی اور ملی رشتوں کے تجدید کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے کسی پائیدار حل تک اس حمایت کا جاری رہنا رواں جدوجہد کی ایک ناگزیر ضرورت ہے اور ہمیں ایمان کی حد تک یقین ہے کہ دنیا کے سیاسی حالات جیسی بھی کروٹ لیں کشمیریوں کے تئیں پاکستان کی حمایت کسی بھی صورت میں متزلزل نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 236875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236875/5-فروری-کشمیری-اور-پاکستانی-قوم-کے-دینی-ملی-رشتوں-تجدید-کی-علامت-ہے-ا-غا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org