0
Sunday 3 Feb 2013 22:22

5 فروری کشمیری اور پاکستانی قوم کے دینی اور ملی رشتوں کے تجدید کی علامت ہے، آغا سید حسن

5 فروری کشمیری اور پاکستانی قوم کے دینی اور ملی رشتوں کے تجدید کی علامت ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے کہا ہے کہ 5 فروری حریت پسند کشمیری عوام سے پاکستانی قوم و قیادت کے ساتھ یوم یکجہتی کا دن نہ صرف سیاسی اور تحریکی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ کشمیری اور پاکستانی قوم کے دینی اور ملی رشتوں کے تجدید کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے کسی پائیدار حل تک اس حمایت کا جاری رہنا رواں جدوجہد کی ایک ناگزیر ضرورت ہے اور ہمیں ایمان کی حد تک یقین ہے کہ دنیا کے سیاسی حالات جیسی بھی کروٹ لیں کشمیریوں کے تئیں پاکستان کی حمایت کسی بھی صورت میں متزلزل نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 236875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش