QR CodeQR Code

شہر میں امن و امان پر رینجرز پولیس جلد قابو پالیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

9 Feb 2013 19:22

اسلام ٹائمز: منظر امام کی رہائش گاہ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ منظرامام کے قتل کا افسوس ہے، اسمبلی ميں ان کا کردار مثبت رہا، اورنگی ٹاؤن ميں ان کی بہت خدمات ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر ميں امن و امان پر رينجرز پوليس جلد قابو پاليں گے، اورنگی ٹاؤن ميں ايک اور تھانے کا قيام جلد کيا جائے گا۔ ايم کيو ايم کے ايم پی اے منظر امام کی رہائش گاہ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے کہا کہ منظر امام کے قتل کا افسوس ہے، اسمبلی ميں ان کا کردار مثبت رہا، اورنگی ٹاؤن ميں ان کی بہت خدمات ہيں۔ ايک سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ امن و امان پر کافی حد تک قابو پايا جاچکا ہے، اونگی ٹاؤن ميں ايک اور تھانے کا قيام جلد کيا جائے گا، نئے پوليس اہلکاروں کی ٹریننگ کی جارہی ہے، وقت لگتا ہے، رينجرز اور پوليس حالات پر جلد قابو پاليں گے۔


خبر کا کوڈ: 238412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238412/شہر-میں-امن-امان-پر-رینجرز-پولیس-جلد-قابو-پالیں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org