QR CodeQR Code

پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس، کئی انتظامی افسران طلب

12 Feb 2013 16:59

اسلام ٹائمز: جسٹس دوست محمد خان نے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور سی سی پی او پشاور کو 14 فروری کو طلب عدالت طلب کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کئی انتظامی افسران کو عدالت طلب کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس دوست محمد خان نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور سی سی پی او پشاور کو 14 فروری کو طلب عدالت طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 9 شیعہ افراد کو قتل کیا گیا ہے جبکہ 2 قاتلانہ حملوں میں زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 239152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239152/پشاور-میں-جاری-ٹارگٹ-کلنگ-پر-ہائیکورٹ-کا-ازخود-نوٹس-کئی-انتظامی-افسران-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org