QR CodeQR Code

اے پی سی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی، حاجی عدیل

13 Feb 2013 22:28

اسلام ٹائمز: پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سنیٹر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کانفرنس میں 26 جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔ حاجی محمد عدیل نے مزید کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ جبکہ جے یو آئی کے گرینڈ جرگے کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور قبائلی مشران بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 239394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239394/اے-پی-سی-میں-جماعت-اسلامی-اور-تحریک-انصاف-شرکت-نہیں-کریں-گی-حاجی-عدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org