0
Wednesday 13 Feb 2013 22:28

اے پی سی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی، حاجی عدیل

اے پی سی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی، حاجی عدیل

اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سنیٹر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کانفرنس میں 26 جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔ حاجی محمد عدیل نے مزید کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ جبکہ جے یو آئی کے گرینڈ جرگے کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور قبائلی مشران بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 239394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش