QR CodeQR Code

سنی تحریک 14 فروری کو "یومِ حیا" کے طور پر منائے گی

جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، مفتی لیاقت علی

14 Feb 2013 02:11

اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل صدر سُنی تحریک کا طلباء سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی تہوار ہے اسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی تہوار ہے اسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ علماء و مشائخ لادینی نظریات کی یلغار کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان سُنی تحریک نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے 14 فروری کو "یومِ حیا" کے طور پر منائے گی اور ملک بھر میں تربیتی سیمینارز اور کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہوپ (HOPE) اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا، اسلام پر چل کر ہی بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ جب کوئی قوم اپنی تہذیب اور اقدار و روایات کے دائرے سے نکل کر دوسری اقوام کی تہذیب کو اپنا لیتی ہیں تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔ بحیثیت اُمتِ محمدی ؐ ہمیں نبی کریم (ص) کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انجینئر محمد نجم الثاقب، ڈاکٹر محمد طیب رضا، سید حمید حسین شاہ ہزاروی، ملک اشتیاق احمد اعوان، رضوان محبوب قریشی، نعیم الحق رضا و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 239435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239435/جشن-بہاراں-کے-نام-پر-غیر-اسلامی-کلچر-کو-فروغ-دینا-شرمناک-ہے-مفتی-لیاقت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org