0
Thursday 14 Feb 2013 02:11
سنی تحریک 14 فروری کو "یومِ حیا" کے طور پر منائے گی

جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، مفتی لیاقت علی

جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، مفتی لیاقت علی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی تہوار ہے اسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ علماء و مشائخ لادینی نظریات کی یلغار کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان سُنی تحریک نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے 14 فروری کو "یومِ حیا" کے طور پر منائے گی اور ملک بھر میں تربیتی سیمینارز اور کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہوپ (HOPE) اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا، اسلام پر چل کر ہی بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ جب کوئی قوم اپنی تہذیب اور اقدار و روایات کے دائرے سے نکل کر دوسری اقوام کی تہذیب کو اپنا لیتی ہیں تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔ بحیثیت اُمتِ محمدی ؐ ہمیں نبی کریم (ص) کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انجینئر محمد نجم الثاقب، ڈاکٹر محمد طیب رضا، سید حمید حسین شاہ ہزاروی، ملک اشتیاق احمد اعوان، رضوان محبوب قریشی، نعیم الحق رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 239435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش