QR CodeQR Code

ویلنٹائن ڈے کے نام پر غیر اسلامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، راؤ جاوید اختر

14 Feb 2013 02:22

اسلام ٹائمز: شباب ملی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شباب ملی نے کہا کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ این جی اوز نے عورت کے تقدس کو پامال کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شباب ملی ضلع اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر اسلام آباد میں غیر اسلامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ شباب ملی کے نوجوان اسلام آباد میں کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کو بازور طاقت سے روکیں گے۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے مخلوط سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شعار اسلامی کے منافی قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی این اے اڑتالیس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ویلنٹائن ڈے کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے سیکولر لابی سرگرم عمل ہے۔ مغربی تہذیب کے دلدادہ این جی اوز نے عورت کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اُسے اپنے گھر کی چار دیواری سے نکال کے بازاروں اور ٹی وی ڈراموں کی زینت بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا بے حجاب معاشروں میں عورت کو محض تفریح طبع کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اسلام نے حیا و حجاب کے احکامات نافذ کرکے عورت کو معاشرے میں قابل عزت و احترام ہستی قرار دیا۔ حجاب ہماری پہچان، ہمارا تحفظ اور ہمارا وقار ہے جس سے مسلم عورت دستبردار ہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 239438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239438/ویلنٹائن-ڈے-کے-نام-پر-غیر-اسلامی-سرگرمیوں-کی-اجازت-نہیں-دی-جا-ئے-گی-راؤ-جاوید-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org