0
Thursday 14 Feb 2013 02:22

ویلنٹائن ڈے کے نام پر غیر اسلامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، راؤ جاوید اختر

ویلنٹائن ڈے کے نام پر غیر اسلامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، راؤ جاوید اختر
اسلام ٹائمز۔ شباب ملی ضلع اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر اسلام آباد میں غیر اسلامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ شباب ملی کے نوجوان اسلام آباد میں کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کو بازور طاقت سے روکیں گے۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے مخلوط سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شعار اسلامی کے منافی قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی این اے اڑتالیس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ویلنٹائن ڈے کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے سیکولر لابی سرگرم عمل ہے۔ مغربی تہذیب کے دلدادہ این جی اوز نے عورت کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اُسے اپنے گھر کی چار دیواری سے نکال کے بازاروں اور ٹی وی ڈراموں کی زینت بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا بے حجاب معاشروں میں عورت کو محض تفریح طبع کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اسلام نے حیا و حجاب کے احکامات نافذ کرکے عورت کو معاشرے میں قابل عزت و احترام ہستی قرار دیا۔ حجاب ہماری پہچان، ہمارا تحفظ اور ہمارا وقار ہے جس سے مسلم عورت دستبردار ہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔
خبر کا کوڈ : 239438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش