QR CodeQR Code

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ

15 Feb 2013 01:25

اسلام ٹائمز: ملت جعفریہ گلگت کے عمائدین نے کہا کہ وفاقی وزراعت داخلہ نے سانحہ کوہستان و چلاس کے بعد ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مرکزی انجمن امامیہ کو بھی کالعدم قرار دیا جو ملت جعفریہ گلگت کی توہین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے مشترکہ نمائندہ پلیٹ فارم مرکزی انجمن امامیہ گلگت کو محض توازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت کالعدم قرار دیئے جانے کے حکومتی فیصلے کو ملت جعفریہ گلگت کے عمائدین اور بزرگان نے عدالت میں چلینج کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ مرکزی انجمن امامیہ گلگت قیام پاکستان سے پہلے سے قائم ہے اور تحریک آزادی گلگت بلتستان سمیت معاشرتی، مذہبی اور سیاسی معاملات میں ملت جعفریہ گلگت کا نمائندہ پلیٹ فارم رہا ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزراعت داخلہ نے سانحہ کوہستان و چلاس کے بعد محض توازن کی روایتی ظالمانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مرکزی انجمن امامیہ کو بھی کالعدم قرار دیکر عدل و انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملت جعفریہ گلگت کی توہین کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 239702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/239702/مرکزی-انجمن-امامیہ-گلگت-کو-کالعدم-قرار-دینے-کے-حکومتی-فیصلے-عدالت-میں-چلینج-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org