0
Friday 15 Feb 2013 01:25

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے مشترکہ نمائندہ پلیٹ فارم مرکزی انجمن امامیہ گلگت کو محض توازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت کالعدم قرار دیئے جانے کے حکومتی فیصلے کو ملت جعفریہ گلگت کے عمائدین اور بزرگان نے عدالت میں چلینج کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ مرکزی انجمن امامیہ گلگت قیام پاکستان سے پہلے سے قائم ہے اور تحریک آزادی گلگت بلتستان سمیت معاشرتی، مذہبی اور سیاسی معاملات میں ملت جعفریہ گلگت کا نمائندہ پلیٹ فارم رہا ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزراعت داخلہ نے سانحہ کوہستان و چلاس کے بعد محض توازن کی روایتی ظالمانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مرکزی انجمن امامیہ کو بھی کالعدم قرار دیکر عدل و انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملت جعفریہ گلگت کی توہین کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 239702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش