QR CodeQR Code

طاہرالقادری نے کارکنوں کو کوئٹہ دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی

18 Feb 2013 14:08

اسلام ٹائمز:سربراہ تحریک منہاج القرآن نے سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور فائرنگ اور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے خلاف کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں۔


خبر کا کوڈ: 240615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240615/طاہرالقادری-نے-کارکنوں-کو-کوئٹہ-دھرنے-میں-شرکت-کی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org