QR CodeQR Code

خیرخواہ کب سے ہوگئے؟ الطاف حسین پہلے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں، علامہ امین شہیدی

20 Feb 2013 13:14

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے قائد کے بیان پر اپنے ردعمل میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہم انکے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین پہلے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الطاف حسین پہلے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں پھر اس کے بعد ایسے بیانات دیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اہل تشیع کے خیرخواہ کب سے ہوگئے؟ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین پہلے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیعہ اکابرین نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرکے سوگواران کو مایوس کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا تھا کہ یہ عمل شیعت اور اہل تشیع کے عقیدے کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 241173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241173/خیرخواہ-کب-سے-ہوگئے-الطاف-حسین-پہلے-کراچی-میں-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-کا-جواب-دیں-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org