QR CodeQR Code

پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

21 Feb 2013 12:45

اسلام ٹائمز: دھماکہ موبائل فونز کی مارکیٹ میں ہوا، واضح رہے کہ مزکورہ علاقہ انتہائی گنجان آباد ہے اور دن کے اوقات میں یہاں عوام کا رش رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں موبائل فونز کی مارکیٹ میں بم دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ علاقہ انتہائی گنجان آباد ہے اور دن کے اوقات میں یہاں عوام کا رش رہتا ہے۔ دھماکہ کے فوری بعد زخمیوں کو قریب واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکہ سے موبائل فونز کی کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، اور ڈیڑھ کلو گرام کے قریب بارودی مواد اسعمال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 241424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241424/پشاور-کے-علاقہ-ہشتنگری-میں-بم-دھماکہ-ایک-شخص-جاں-بحق-18-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org