0
Thursday 21 Feb 2013 12:45

پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں موبائل فونز کی مارکیٹ میں بم دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ علاقہ انتہائی گنجان آباد ہے اور دن کے اوقات میں یہاں عوام کا رش رہتا ہے۔ دھماکہ کے فوری بعد زخمیوں کو قریب واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکہ سے موبائل فونز کی کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، اور ڈیڑھ کلو گرام کے قریب بارودی مواد اسعمال کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 241424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش