QR CodeQR Code

شہدائے سانحہ کوہستان کی برسی شایان شان طریقے سے منائیں گے، علامہ راحت حسینی

23 Feb 2013 19:46

اسلام ٹائمز: اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت کے امام جمعہ نے کہا کہ ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی ہو رہی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامعہ امامیہ مسجد گلگت کے امام جمعہ علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان حکومت سانحہ علمدار روڈ کے بعد سخت سکیورٹی کا انتظام کرتی اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتی تو دوبارہ سانحہ کوئٹہ رونما نہ ہوتا۔ علامہ راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی ہو رہی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ علامہ راحت حسین الحسینی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مفادات کے لئے کام کریں اور اتحاد و اتفاق پیدا کرے، مسلمان دوسرے مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں، مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد سے ہی سامراجی قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 28 فروری کو شہدائے سانحہ کوہستان کی برسی شایان شان طریقے سے منانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 241978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241978/شہدائے-سانحہ-کوہستان-کی-برسی-شایان-شان-طریقے-سے-منائیں-گے-علامہ-راحت-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org