QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کے سامنے پسپائی اختیار کی، مولانا عبدالقادر لونی

لوٹ مار کرکے دولت جمع کرنے والے علماء کردار سے عاری ہیں، مولانا عصمت اللہ

24 Feb 2013 22:47

اسلام ٹائمز: جے یو آئی نظریاتی کے امیر کا پشاور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علمائے کرام کا یہ وطیرہ نہیں کہ وہ سیاست میں کرپشن اور عیاشی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں لوٹ مار کرکے دولت جمع کرنے والے علماء کردار سے عاری ہیں۔ پشاور میں تحریک آزادی کے رہنماء مولانا عبدالرحیم پوپلزئی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کا یہ وطیرہ نہیں کہ وہ سیاست میں کرپشن اور عیاشی کریں۔ اس موقع پر جے یو آئی نظریاتی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کے سامنے پسپائی اختیار کی اور ان کی جمعیت نے کرپشن اور لوٹ مار سے اسلام اور علماء کو بدنام کیا، لوگ ان سے بیزار ہوچکے ہیں۔ اسی لئے مولانا عبدالرحیم پوپلزئی جیسے اکابر کے کردار کو زندہ رکھنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی قائم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قوم کو بدامنی مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت ہر طریقہ سے ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 242300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242300/لوٹ-مار-کرکے-دولت-جمع-کرنے-والے-علماء-کردار-سے-عاری-ہیں-مولانا-عصمت-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org