QR CodeQR Code

ڈرون حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، شیری رحمان

27 Feb 2013 10:48

اسلام ٹائمز: پاکستانی سفیر نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ دہشت گردوں کو صرف ڈرون سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ یہ کوئی اچھا خیال نہیں۔ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اور اس سے امریکہ کی اپنی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا کہ اگر افغان بحران کی مصالحتی قرارداد منظور نہیں ہوئی تو پاکستان پر اس کے سب سے زیادہ خطرناک اثرات پڑیں گے۔ شیری رحمان نے کہا پاکستان خود کو امریکی فوج کے انخلا کے بعد ہونے والے نتائج کے لیے تیار کررہا ہے جبکہ 2014ء کے بعد ملک کی پالیسی کے اختیارات پر بھی کام کررہا ہے۔

واضح رہے، امریکہ 2014ء کے آخر تک افغانستان میں جنگی کارروائیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کررہا ہے کہ وہ طالبان عسکریت پسندوں کو بھی اس عمل میں شامل کریں۔ واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل میں پالیسی تقریر میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو خصوصی رعایتیں دینا بند کردی ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی نہیں بلکہ افغانی ہی اپنے ملک میں امن کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

امریکہ میں متعین پاکستنی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے، ہوسکتا ہے مل کر، یہ جنگ جیتی ہو لیکن ہم نے امن کھو دیا۔ کیونکہ ہم تو امریکہ اور سوویت یونین کی طرح اس خطے سے دور نہیں جاسکتے۔ کیونکہ ہم تو آپس میں ہمسایہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو "تجارت ، نہ کہ امداد’ کی بنیاد پر آگے بڑھانے پر زور دیا۔
شیری رحمان نے امریکہ کو متنبہ کردیا کہ دہشت گردوں کو صرف ڈرون سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ یہ کوئی اچھا خیال نہیں۔ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اور امریکہ کی اپنی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 242815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242815/ڈرون-حملے-بین-الاقوامی-قانون-کی-خلاف-ورزی-ہے-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org